مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ تہران آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کہا ہے کہ شہید اسماعیل ہنیہ پر حملے کے بعد صہیونی حکومت سے تدبیر کے ساتھ انتقام لیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ حماس نے شہید ہنیہ کے جانشین کے طور پر یحیی السنوار کو انتخاب کرکے صہیونی حکومت کے منہ پر طمانچہ مارا ہے۔ السنوار نے 20 صہیونی جیل میں گزارے۔ اس مجاہد کمانڈر کے انتخاب سے صہیونی حکومت کی نابودی کا عمل مزید تیز ہوگا۔
امام جمعہ نے مزید کہا کہ شہید ہنیہ پر ہونے والا حملہ اور غزہ کے دوسرے جرائم میں صہیونی حکومت کے ساتھ امریکہ بھی براہ راست شریک ہے۔ صہیونی حکومت نے امریکہ کے اشارے سے یہ جرائم انجام دیے۔
انہوں نے کہا کہ رہبر معظم کے فرمان کے مطابق شہید اسماعیل ہنیہ کے خون کا انتقام ہمارا وظیفہ ہے۔ صہیونی حکومت کو اس میں کوئی شک نہیں ہونا چاہئے کہ ایران اس سے سخت انتقام لے گا۔
آپ کا تبصرہ